مختصر صحيح بخاري
ذبیحہ و شکار کا بیان

پھاڑ کر کھانے والا ہر درندہ حرام ہے۔
حدیث نمبر: 1925
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھاڑ کر کھانے والے ہر درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔