مختصر صحيح بخاري
مشروبات کا بیان

دودھ پینا اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول ”(ہم تمہیں) گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں۔“ (سورۃ النحل: 66)۔
حدیث نمبر: 1939
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: عمدہ صدقہ، زیادہ دودھ والی اونٹنی کسی کو (راہ للہ) دودھ پینے کے لیے دینا ہے اور اسی طرح زیادہ دودھ والی بکری کا دینا ہے کہ جو صبح کو ایک برتن (دودھ کا) بھر دے اور شام کو دوسرا۔