مختصر صحيح بخاري
علاج کا بیان

نگاہ (نظر) لگ جانے سے دم کرنا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1975
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مکان میں ایک لڑکی کے چہرہ پر کچھ نشان پڑے ہوئے دیکھے تو فرمایا: اس لڑکی کو دم کراؤ کیونکہ اس کو نظر بد ہو گئی ہے۔