مختصر صحيح بخاري
لباس کے بیان میں

قیامت کے دن مصوروں کا عذاب۔
حدیث نمبر: 2005
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو (ذرا) زندہ تو کرو۔