مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان

انسانوں اور حیوانوں پر شفقت کرنا۔
حدیث نمبر: 2019
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو مومنوں کو ایک دوسرے سے رحم، محبت اور مہربانی میں ایسا دیکھے گا جیسا کہ بدن میں ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارے اعضاء بخار اور بیماری میں اس کے شریک ہوتے ہیں۔