مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان

پڑوسی کے ساتھ احسان کرنے کی وصیت۔
حدیث نمبر: 2021
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل علیہ السلام نے مجھے پڑوسی پر احسان کرنے کی اس قدر تاکید کی کہ مجھے خیال ہوا کہ شاید پڑوسی کو وارث ہی ٹھہرا دیں گے۔