مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان

پڑوسی کے ساتھ احسان کرنے کی وصیت۔
حدیث نمبر: 2022
سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔ دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا پڑوسی اس سے تکالیف اٹھاتا ہو۔