مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان

قیامت کے روز تمام لوگ اپنے باپوں کے نام کے ساتھ پکارے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 2050
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت میں عہد شکنوں کے لیے ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا اور پکارا جائے گا کہ یہ ہیں غداری کرنے والے فلاں کے بیٹے فلاں۔