مختصر صحيح بخاري
اجازت لینے کا بیان

اجازت لینے کا حکم اسی لیے دیا گیا ہے کہ نظر نہ پڑے۔
حدیث نمبر: 2060
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں سلائی سے سر کھجا رہے تھے، ایک شخص نے کسی سوراخ میں سے (جو گھر کی دیوار میں تھا) جھانکا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے معلوم ہو جاتا ہے کہ تو جھانک رہا ہے تو میں یہی سلائی تیری آنکھ میں مارتا، ارے بھلے! آدمی پھر اجازت لینے کا حکم کیوں ہوا ہے، اسی لیے تاکہ نظر نہ پڑے۔