مختصر صحيح بخاري
دعاؤں کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رات دن میں استغفار پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2071
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اللہ کی قسم! میں ایک دن میں اللہ تعالیٰ سے ستر مرتبہ سے زیادہ (یعنی ہر وقت) استغفار اور توبہ کرتا ہوں۔