مختصر صحيح بخاري
دعاؤں کا بیان

جاگنے کے بعد کیا دعا مانگے؟
حدیث نمبر: 2075
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ایک دفعہ میں رات کو ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر رہ گیا اور پوری حدیث ذکر کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھیئے کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: وضو ٹوٹنے کے بعد (بغیر وضو کیے) قرآن کی تلاوت کرنا) اور اس حدیث میں مزید کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو دعا پڑھتے تھے اس میں یہ الفاظ ہوتے تھے: اے اللہ! میرے دل میں روشنی کر دے، میری آنکھ میں روشنی کر دے، میرے کان میں روشنی کر دے، میری داہنی طرف روشنی، میری بائیں طرف روشنی، میرے اوپر روشنی، میرے نیچے روشنی اور میرے لیے روشنی ہی روشنی فرما دے (یعنی ہر طرف روشنی فرما دے)۔