مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان

جس کی عمر ساٹھ سال کی ہو گئی، اللہ اس کے عذر کو (کمی) عمر کی بابت قبول نہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 2096
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بوڑھے شخص کا دل دو چیزوں (کی خواہش) سے جوان ہوتا ہے (1) حب دنیا (2) اور درازی عمر۔