مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان

جو عمل خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کیا جائے۔
حدیث نمبر: 2097
سیدنا عتبان بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایسا ہو گا کہ اس نے خالصتاً اللہ کے لیے لا الہٰ الا اللہ کہا ہو تو قیامت کے دن اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو گی۔