مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان

جو عمل خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کیا جائے۔
حدیث نمبر: 2098
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس مومن بندے کی محبوب چیز میں نے دنیا سے اٹھا لی (جیسے بیٹا، بھائی وغیرہ) اور اس نے اس پر صبر کیا تو اس کی جزا میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں (یعنی اس کو جنت ملے گی)۔