مختصر صحيح بخاري
قسم اور نذر کا بیان

بھول کر خلاف قسم کام کرنے والے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 2147
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے میری امت کے وسوسوں اور دل کے خیالات سے درگزر کیا ہے جب تک کہ وہ کام نہ کریں یا کلام نہ کریں۔