مختصر صحيح بخاري
قسم اور نذر کا بیان

جو چیز اپنی ملک میں نہ ہو اس کی اور گناہ کی بات کی نذر ماننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2150
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص کو کھڑے ہوئے دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ کون شخص ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ابواسرائیل ہے، اس نذر مانی ہے کہ (دن بھر) کھڑا رہے گا بیٹھے گا نہیں اور نہ سایہ میں آئے گا اور نہ (کسی سے) بات کرے گا بلکہ (اسی حالت میں) روزہ پورا کرے گا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے کہہ دو کہ بیٹھ جائے اور سایہ میں آ جائے اور بات چیت کرے اور (اسی طرح سے) روزہ پورا کرے۔