مختصر صحيح بخاري
مسلمانوں سے لڑنے والے کفار اور مرتدوں کو سزا دینا

غلام، لونڈی کو زنا کی تہمت لگانا (بڑا گناہ ہے)۔
حدیث نمبر: 2167
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جس نے اپنے غلام کو تہمت لگائی اور وہ (غلام) اس (تہمت) سے بری ہے تو اس (آقا) کو قیامت کے دن درے لگائے جائیں گے الا یہ کہ ویسا ہی ہو جیسا کہ اس نے (یعنی آقا نے) کہا تھا (یعنی واقعی اس غلام نے زنا کیا ہو)۔