مختصر صحيح بخاري
دیتوں کے بیان میں

اللہ تعالیٰ کا فرمان ”جس نے مرتے ہوئے شخص کو بچا لیا اس نے گویا سب لوگوں کی جان بچا لی“ (سورۃ المائدہ: 32)۔
حدیث نمبر: 2170
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہم پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ (یعنی مسلمان نہیں ہے)۔