مختصر صحيح بخاري
دیتوں کے بیان میں

اس شخص کا بیان میں جو کسی کا خون ناحق کرنا چاہے۔
حدیث نمبر: 2172
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ برے تین شخص ہیں (1) حرم مکہ میں ظلم کرنے والا (2) جو مسلمان ہو کر بھی جاہلیت کی رسموں پر چلنا چاہے (3) وہ شخص جو ناحق کسی کا خون بہانا چاہے۔