مختصر صحيح بخاري
دیتوں کے بیان میں

اگر کوئی اپنا بدلہ حق یا قصاص خود لے لے (یعنی) حاکم کے پاس فریاد نہ کرے۔
حدیث نمبر: 2173
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تیری اجازت کے بغیر تیرے گھر میں کسی نے جھانکا اور تو نے کنکر مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دی تو تجھے گناہ نہیں ہے۔