مختصر صحيح بخاري
فتنوں کا بیان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ”عنقریب میرے بعد تم ایسی ایسی باتیں دیکھو گے جو تم کو بری معلوم ہوں گی“۔
حدیث نمبر: 2187
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے امیر (یعنی حاکم یا بادشاہ) میں کوئی برائی دیکھے تو اس پر صبر کرے کیونکہ جو شخص امیر (کی اطاعت) سے ایک بالشت باہر ہو گا تو جاہلیت کی موت مرے گا۔ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے حاکم میں کوئی برائی کی بات دیکھے تو چاہیے کہ اس پر صبر کرے کیونکہ جس نے جماعت سے ایک بالشت بھی جدائی اختیار کی اور پھر مر گیا تو وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔