مختصر صحيح بخاري
فتنوں کا بیان

فتنوں کے دور میں جنگل میں رہنا (مناسب ہے)۔
حدیث نمبر: 2193
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حجاج بن یوسف کے پاس گئے، حجاج نے ان سے کہا کہ اے اکوع کے بیٹے! کیا تم (ہجرت سے جو تم نے مدینہ میں کی تھی) پچھلے پیروں پھر گئے جو (مدینہ کو چھوڑ کر) جنگل میں جا رہے ہو؟ انھوں نے کہا نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو جنگل میں رہنے کا حکم دے دیا تھا۔