مختصر صحيح بخاري
فتنوں کا بیان

اس بیان میں کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل فرماتا ہے (تو وہ سب کے سب اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں)۔
حدیث نمبر: 2194
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل فرماتا ہے تو وہ (عذاب) اس قوم کے سب لوگوں کو پہنچتا ہے (چاہے نیک ہوں یا بد) اور پھر وہ لوگ (قیامت میں) اپنے اپنے اعمال پر اٹھائے جائیں گے۔