مختصر صحيح بخاري
آرزوؤں کے بیان میں

((باب))
حدیث نمبر: 2209
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے۔ بارہ امیر ہوں گے۔ اور (اس کے آگے) ایسا کلمہ فرمایا جو میں نے نہیں سنا میرے والد نے (جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب بیٹھے تھے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں) فرمایا ہے: وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 2209M
(شہادت کی موت کی تمنا کرنے کے سلسلے میں حدیث گزر چکی ہے، دیکھئیے کتاب: ایمان کا بیان۔۔۔ باب: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایمان میں سے ہے)