مختصر صحيح بخاري
کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی پیروی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2212
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری ساری امت جنت میں داخل ہو گی مگر جو انکار کرے گا (وہ داخل نہیں ہو گا)۔ لوگوں نے عرض کی کہ وہ کون ہے (جس نے انکار کیا)؟ فرمایا: جس نے میری اطاعت کی وہ تو جنت میں جائے گا اور جس نے میری (عملاً) نافرمانی کی اس نے انکار کیا (اور وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا)۔