مختصر صحيح بخاري
توحید کی ( اتباع ) کے بیان میں

اللہ تعالیٰ کے فرامین ”اور وہ غلبہ اور حکمت والا ہے“ (سورۃ ابراہیم: 4)۔ ”پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت والا ہے، ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں“ (سورۃ الصافات: 180) ”سنو! عزت تو صرف اللہ کے لیے ہے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے لیے ہے“ (سورۃ المنافقون: 8)۔
حدیث نمبر: 2222
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: اے پروردگار! میں تیری عزت کی پناہ مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے۔ پروردگار تجھ ہی کو موت نہیں ہے، باقی جنات اور آدمی، سب کو موت ہے۔