مختصر صحيح بخاري
توحید کی ( اتباع ) کے بیان میں

اللہ تعالیٰ کے فرامین ”اللہ تعالیٰ تم کو اپنے آپ سے ڈراتا ہے۔“ (سورۃ آل عمران: 3) اور ”عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے دن کہیں گے کہ (اے اللہ!) جو میرے دل میں ہے وہ تو جانتا ہے لیکن جو تیرے دل میں ہے وہ میں نہیں جانتا۔“ (سورۃ المائدہ: 116)۔
حدیث نمبر: 2223
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں لکھا ہے یعنی اپنی نسبت اور وہ نوشتہ اس کے پاس عرش پر رکھا ہوا ہے کہ میری رحمت میرے غصے پر غالب ہے۔