مختصر صحيح بخاري
توحید کی ( اتباع ) کے بیان میں

(اولاد آدم کے) اعمال اور اقوال (قیامت کے دن) تولے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 2230
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو کلمے، جو اللہ کو پیارے ہیں، زبان پر ہلکے ہیں، میزان میں (از روئے ثواب) بھاری ہیں (وہ یہ ہیں) ((سبحان اللہ وبحمدہ، سبحان اللہ العظیم)) میں اللہ تعالیٰ کی (تمام عیوب و نقائص سے) پاکی بیان کرتا ہوں اور اس کی تعریف و تحمید کرتا ہوں۔ بیشک وہ باعظمت اللہ (تمام عیوب و نقائص سے) پاک ہے۔