مختصر صحيح مسلم
وضو کے مسائل

جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 108
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو کہتے کہ اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری، ناپاک شیطانوں اور شیطاننیوں سے یا پلیدی یا نجاستوں سے یا شیاطین اور معاصی سے۔