مختصر صحيح مسلم
حیض کے مسائل

حائضہ عورت کی گود میں تکیہ لگانا اور قرآن پاک پڑھنا۔
حدیث نمبر: 175
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں تکیہ لگاتے اور قرآن پڑھتے تھے جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔