مختصر صحيح مسلم
حیض کے مسائل

استحاضہ کے متعلق اور مستحاضہ کا غسل کرنا اور نماز پڑھنا۔
حدیث نمبر: 179
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ مجھے استحاضہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ خون ایک رگ کا ہے تو غسل کر اور نماز پڑھ۔ پھر وہ ہر نماز کے لئے غسل کرتی تھیں۔ لیث نے کہا کہ ابن شہاب نے یہ نہیں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ہر نماز کے لئے غسل کرنے کا حکم کیا تھا بلکہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے خود ایسا کیا۔