مختصر صحيح مسلم
نماز کے مسائل

اس شخص کے بارے میں سخت وعید کہ جس کی نماز عصر فوت ہو گئی۔
حدیث نمبر: 216
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہو جائے، گویا اس کا اہل اور مال ہلاک ہو گیا۔