مختصر صحيح مسلم
جمعہ کے مسائل

نماز اور خطبہ میں تخفیف کرنا۔
حدیث نمبر: 419
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں پڑھی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور خطبہ (دونوں) درمیانے ہوتے تھے۔ (یعنی نہ بہت لمبا نہ چھوٹا)۔