مختصر صحيح مسلم
عیدین کے مسائل

نماز عیدین میں کیا پڑھا جائے؟
حدیث نمبر: 429
عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (عیدالاضحی) اضحی اور (عیدالفطر) فطر میں کیا پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں ((ق ٓ والقرآن المجید)) اور ((اقتربت السّاعۃ وانشقّ القمر)) پڑھا کرتے تھے۔