مختصر صحيح مسلم
جنازہ کے مسائل

خودکشی کرنے والے کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 480
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص (کا جنازہ) لایا گیا، جس نے اپنے آپ کو ایک چوڑے تیر سے مار ڈالا تھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھی۔