مختصر صحيح مسلم
زکوٰۃ کے مسائل

صدقہ لانے والے کیلئے دعا کرنا۔
حدیث نمبر: 510
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کوئی قوم صدقہ لاتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے فرماتے تھے کہ اے اللہ! ان پر رحمت فرما۔ پھر میرے والد ابواوفی رضی اللہ عنہ صدقہ لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ! ابواوفی کی آل پر رحمت فرما۔