مختصر صحيح مسلم
زکوٰۃ کے مسائل

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت کے لئے صدقہ حلال نہیں۔
حدیث نمبر: 515
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حسن بن علی (رضی اللہ عنہ) نے ایک صدقہ کی کھجور لیکر اپنے منہ میں ڈالی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تھو، تھو! اس کو پھینک دے کیا تو نہیں جانتا کہ ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔