مختصر صحيح مسلم
صدقہ فطر کا بیان

مسلمانوں پر کھجور یا ”جو“ سے صدقہ فطر ادا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 520
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر رمضان کے بعد لوگوں پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو فرض کیا ہے ہر آزاد اور غلام مرد و عورت پر جو مسلمان ہو۔