مختصر صحيح مسلم
صدقہ فطر کا بیان

(اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے پر شوق دلانا۔
حدیث نمبر: 525
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! خرچ کر کہ میں بھی تیرے اوپر خرچ کروں اور (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا کہ اللہ کا ہاتھ بھرا ہوا ہے، رات دن خرچ کرنے سے کچھ کم نہیں ہوتا۔