مختصر صحيح مسلم
صدقہ فطر کا بیان

فوت شدہ والدہ کی طرف سے صدقہ کرنا۔
حدیث نمبر: 532
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میری ماں فوراً مر گئی اور وصیت نہ کرنے پائی، اگر بولتی تو صدقہ دیتی۔ اگر میں ان کی طرف سے صدقہ دوں تو اسے ثواب ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔