مختصر صحيح مسلم
روزہ کے مسائل

رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنا۔
حدیث نمبر: 618
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو رمضان کے روزے رکھے اور اس کے ساتھ شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ سارا سال روزہ رکھنے کی مثل ہے۔