مختصر صحيح مسلم
روزہ کے مسائل

میدان عرفات میں حاجیوں کو عرفہ کے دن روزہ نہ رکھیں۔
حدیث نمبر: 621
سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس چند لوگوں نے عرفہ کے دن (عرفات میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے کے بارے میں اختلاف کیا۔ کسی نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہیں اور کسی نے کہا کہ نہیں۔ تب ام الفضل نے دودھ کا ایک پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات میں اپنے اونٹ پر ٹھہرے ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا۔