مختصر صحيح مسلم
روزہ کے مسائل

سب روزوں سے افضل روزہ داوؤد علیہ السلام کا روزہ ہے کہ ایک دن روزہ اور ایک دن افطار۔
حدیث نمبر: 629
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ روزہ سیدنا داؤد علیہ السلام کا روزہ، اور سب سے پسندیدہ نماز داؤد علیہ السلام کی ہے۔ (سیدنا داؤد علیہ السلام) آدھی رات تک سوتے تھے اور تہائی حصہ قیام کر کے (یعنی تہجد پڑھ کر) رات کے چھٹے حصہ میں پھر سو جاتے تھے۔ اور ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔