مختصر صحيح مسلم
اعتکاف کے مسائل

لیلۃالقدر اور اسے رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرنا۔
حدیث نمبر: 635
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے میں ڈھونڈھو پھر اگر کوئی کمزوری دکھائے یا عاجز ہو جائے تو آخر کی سات راتوں میں سست نہ ہو۔
اس باب کے بارے میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث: 632)