مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل

عورت کا سفر حج ذی محرم کے ساتھ ہونا چاہیئے۔
حدیث نمبر: 646
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو ایک دن کا سفر (اکیلے) کرنے سے منع فرمایا مگر جب اس کے ساتھ (اس کا شوہر یا) کوئی اور محرم رشتہ دار موجود ہو۔