مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل

حج اور عمرہ میں شرط کرنا۔
حدیث نمبر: 676
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ضباعہ رضی اللہ عنہا بنت زبیر بن عبدالمطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا کہ میں بھاری، بوجھل عورت ہوں اور میں نے حج کا ارادہ کیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حج کا احرام باندھ لو اور یہ شرط کرو کہ اے اللہ! میرا احرام کھولنا وہیں ہے جہاں تو مجھے روک دے۔ (راوی حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) کہا کہ انہوں نے حج پا لیا (احرام کھولنے کی ضرورت نہیں پڑی)۔