مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل

محرم کون سے جانور کو قتل کر سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 684
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ جانور ایسے ہیں کہ ان کو حرم میں اور احرام کی حالت میں قتل کرنے والے پر کوئی گناہ نہیں ہے، وہ جانور یہ ہیں: 1۔ چوہا۔ 2۔ بچھو۔ 3۔ کوّا۔ 4۔ چیل۔ 5۔ پاگل کتا۔