مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل

صفا و مروہ کے درمیان سعی (سات چکر) ایک بار ہے۔
حدیث نمبر: 702
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے صفا اور مروہ کے درمیان صرف ایک دفعہ سعی کی ہے۔ (یعنی مکہ میں جاتے ہی طواف کے بعد۔ پھر طواف افاضہ کے وقت نہیں کی)۔