مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل

منیٰ سے عرفات چلتے وقت تلبیہ اور تکبیر کا بیان۔
حدیث نمبر: 708
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب ہم صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ سے عرفات کی طرف چلے تو ہم میں سے کوئی لبیک پکارتا تھا اور کوئی تکبیر کہتا تھا۔