مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل

طواف وداع سے پہلے جو عورت حیض والی ہو گئی۔
حدیث نمبر: 754
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا طواف افاضہ کے بعد حیض سے ہو گئیں۔ تو میں نے اس کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا وہ (ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا) ہمیں مکہ میں روک دے گی؟ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! انہوں نے طواف افاضہ کر لیا تھا پھر بعد میں حیض سے ہوئیں ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر وہ (ہمارے ساتھ) واپس چلے۔